پنجاب میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز  کی تصدیق!!! پریشان کن خبر 

Jul 17, 2021 | 10:50:AM
پنجاب میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز  کی تصدیق!!! پریشان کن خبر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے دو شہروں میں مزید 24 شہریوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  ڈیلٹا وائرس کےپھیلائو کے پیش نظر 30 مشتبہ مریضوں کے نمونےلئے گئے اور ٹیسٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے تھے جن میں سے 24 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ 12مریضوں کا تعلق لاہور اور 12 کا گوجرانوالہ سے ہے، ڈیلٹا مثبت آنے والے تمام 24 افراد نے بیرون ملک سفر کیا تھا، یہ مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    اسلام آباد : تیل نکلنے کا معاملہ، حقیقت سامنے آگئی