اسلام آباد :  تیل نکلنے کا معاملہ، حقیقت سامنے آگئی

Jul 17, 2021 | 10:30:AM
اسلام آباد :  تیل نکلنے کا معاملہ، حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے تیل نکلنے کے معاملے کااس وقت ڈراپ سین ہوگیاجب اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار موقع پر پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر H-13 کے ایک مکان سے تیل نکلنے کی خبر پھیلنے کے بعد علاقے کے لوگوں نے دھڑا دھڑ تیل نکالنے کے لیے ڈرلنگ شروع کردی۔  تیل نکلنے کی  خبر پھیلی تو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے علاقے میں پہنچ کر کارروائی کی اور تیل کی تلاش میں ڈرلنگ اور پمپنگ کرنے والی 12 سائٹس سیل کردیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  (اوگرا) نے کہا ہے کہ کسی مکان سے خام تیل نہیں نکلا جو نمونہ انہیں ملا وہ ڈیزل ملے پانی کا ہے، شاید ڈیزل کہیں سے لیک ہو کر زمین کے پانی میں مل گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    موٹر وے پرڈاکوئوں کی مسافر گاڑیوں پرفائرنگ،2زخمی