موٹر وے پرڈاکوئوں  کی مسافر گاڑیوں پرفائرنگ،2زخمی

Jul 17, 2021 | 10:12:AM
موٹر وے پرڈاکوئوں  کی مسافر گاڑیوں پرفائرنگ،2زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان سکھرموٹروے 5 پر ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹروے  پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا ،  ڈاکوؤں نے موٹروے کے دو مقامات پر فائرنگ کی جس سے منی ٹرک، جیپ اور کار کو نشانہ بنایا گیا فائرنگ  کے نتیجے میں دو مسافر بھی زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا  ہےکہ ڈاکوؤں نے کچے میں جاری پولیس آپریشن کے رد عمل میں حملہ کیا  ۔واقعے کے بعد رونتی کے علاقے فورلانڈھی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی اور علاقے میں گھیرے میں لیا گیا ہے۔