کورونا ویکسینیشن سنٹر عید پر صرف ایک دن بند رہینگے

Jul 17, 2021 | 13:23:PM
کورونا ویکسینیشن سنٹر عید پر صرف ایک دن بند رہینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا ویکسی نیشن سنٹر عید کی چھٹیوں کے دوران صرف ایک دن بند رہیں گے کورونا ویکسی نیشن سنٹر عید کے دن کے علاوہ باقی چھٹیوں کے ایام میں کھلے رہیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کردیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران20172 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی 17386 افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ2786 افراد کو دوسری خوراک لگائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کو 48 ہزار ڈوزز ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کردی گئی ہے۔حکام نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن جاری رہے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:    شیخ رشیداور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ