شیخ رشیداور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Jul 17, 2021 | 13:00:PM
شیخ رشیداور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ سیل) وزیرداخلہ شیخ رشیداورچینی وزیرپبلک سکیورٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ  بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق شیخ رشیدنے چینی وزیر سے ٹیلیفون پر داسوہائیڈروپاوربس حادثے سے متعلق بات چیت کی  اور بس حادثے میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ کی جانب سے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا گیاجبکہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں وزرا کی جانب سے اس بات کا عزم کیا گیا کہ کوئی بھی شرپسندطاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کوخراب نہیں کرسکتی۔دونوں وزرا میں داسوبس حاد ثے کی تحقیقات جلدازجلدمکمل کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان چین آزمودہ دوست اورآہنی بھائی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پربس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات جلد مکمل کرلیں گے، چینی ٹیم کی مدد کررہے ہیں۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپر کوہستان بس حادثے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں، چین کی 15 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے بھی حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا، واقعے میں سی پیک کے دشمن ملوث ہیں، خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے گا، چینی حکومت کو یقین دلاتے ہیں ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے، چینی شہریوں کی سکیورٹی بڑھا دی۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے وزیر پبلک سکیورٹی سے فون پر رابطہ ہوا، چینی وزیر کو اب تک ہونے والی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم نے کل وزیر خارجہ کو چین جانے کی ہدایت کی، وزارت داخلہ کو چینیوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدات کی گئی ہے، چین ہمارا ہمالیہ سے بلند ترین دوست ہے، چین کی دوستی ہر محسن کی دوستی ہے، سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ چائنیز کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    مناسک حج کی ادائیگی:قافلےاستقبالیہ پوائنٹس پرپہنچنا شروع