ملتان میں نمونیہ  وبا کی شکل اختیار کر گیا,چوبیس گھنٹوں میں درجنوں نئے مریض سامنے آگئے

Jan 17, 2026 | 19:23:PM
  ملتان میں نمونیہ  وبا کی شکل اختیار کر گیا,چوبیس گھنٹوں میں درجنوں نئے مریض سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گوہر شیخ) ملتان میں نمونیہ  وبا کی شکل اختیار کر گیا۔ نمونیا کے بڑھت ہوئے حملوں کا نشانہ سب سے زیادہ کم سن بچے بن رہے ہیں۔  

ملتان میں سردی کے باعث معصوم بچے بڑی تعداد میں نمونیا کا شکار ہو رہے ہیں۔ 

ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں صرف گزشتہ  24 گھنٹوں میں 48 مزید  بچوں میں نمونیہ کی تصدیق ہوئی۔

ملتان کے  بچوں کے ہسپتال، چلڈرن ہسپتال میں لائے گئے  27 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق  ہوئی۔

 صرف گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران  نشتر ہسپتال میں نمونیا کے  13، شہباز شریف ہسپتال میں 5، ساؤتھ سٹی ہسپتال میں نمونیا کے  3  مریض بچوں کو علاج کے لئے لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ’شہزادی‘ مریم نواز کو ’خوبصورت وزیراعلیٰ‘ اور سپر سی ایم قرار دے دیا گیا

نمونیا کا شکار ہونے والے جو بچے سرکاری ہسپتالوں تک پہنچ رہے ہیں، ان کی تعداد تو سامنے آ  رہی ہے لیکن سینکڑوں بیمار بچوں کے والدین ان کو علاج کے لئے مقامی نجی کلینکس پر لے جا رہے ہیں۔  ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ملتان کے پرائیویٹ ہسپتال اور کلیکنس بھی نمونیہ کا  شکار ہونے والے  مریض بچوں سے بھر گئے  ہیں۔

 ڈاکٹرز  والدین کو  بار بار ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ خاص طور سے بچوں کو موسم کی شدت سے بچانے کا بندوبست کرین اور بچوں کو ہ۰ر وقت صاف ستھرا رکھیں۔  بچوں کو قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں بھی کھلاتے رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: وزیر اعلی سہیل آفریدی کی آمد پر ایبٹ آباد کے  ڈاکٹروں اور بلدیاتی نمائندوں کاسخت احتجاج