وزیر اعلی سہیل آفریدی کی آمد پر ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں اور بلدیاتی نمائندوں کاسخت احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان) ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے دورہ کے موقع پر شہر کے ڈاکٹروں اور بلدیاتی نمائندوں نے سخت احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں اور بلدیاتی نمائندوں نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کی گاڑی روک لی۔
ایبٹ آباد کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہسپتال کی اغوا کے بعد قتل ہو جانے والی ڈاکٹر وردہ کے کیس میں انصاف نہ کئے جانے پر سخت احتجاج کیا۔ ڈاکٹروں نے وزیر اعلی آمد پر شاہراہ ریشم پر احتجاج کیا۔
حویلیاں میں پی ٹی آئی کے تحصیل چیئر مین عزیر شیر اور بلدیاتی نمائندوں نے چار سال سے بلدیاتی نمائندوں کو پختونخوا کی صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز نہ دیئے جانے پر سخت احتجاج کیا اور وزیر اعلی کی گاڑی کو روک لیا۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے شاہراہ ریشم پر ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم جے آئی ٹی کی رپوررٹ کو سامنے نہ لانے اور جے آئی ٹی کی سفارشات پر ایکشن نہ لینے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ ڈاکٹرز نے جے آئی ٹی کی رپورٹ فوری طور پر سامنے لانے اور ڈاکٹر وردہ کے اغوا اور قتل کے کیس میں تحقیقات سے بے نقاب ہو چکے تمام ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔


یہ بھی پڑھیں: ’شہزادی‘ مریم نواز کو ’خوبصورت وزیراعلیٰ‘ اور سپر سی ایم قرار دے دیا گیا