معروف یوٹیوبر زید علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

Jan 17, 2024 | 23:31:PM
معروف یوٹیوبر زید علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور سوشل میڈیا سٹار زید علی اور اہلیہ یمنیٰ زید کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور سوشل میڈیا سٹار زید علی نے دنیا بھر میں موجود اپنے لاکھوں مداحوں کو خوشخبری سنانے کےلئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنی فیملی ویڈیو پوسٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے فوٹوگرافرز کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

ویڈیو میں زید علی ان کی اہلیہ یمنیٰ اور بیٹا ایزیان بے حد خوش نظر آرہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کرنے کےلئے ڈانس بھی کرتے ہیں جبکہ ویڈیو میں اس جوڑی کے بیٹے ایزیان نے ہاتھ میں سیاہ بورڈ لیا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ میں بڑا بھائی بننے والا ہوں۔

زید علی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور کہا کہ الحمدللہ!ہم ایک اور بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔