جی ڈی اے کے سید معشوق شاہ کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

Jan 17, 2024 | 21:29:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیرپور سے جی ڈی اے کا مکمل صفایا، سید معشوق شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

خیرپور میں پاکستان پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی موجودگی میں سید معشوق شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ  جیلانی، فضل شاہ، جاوید شاہ، ہالار وسان اور دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ خیرپور پیپلزپارٹی نے سندھ سے جی ڈی ای کا صفایا کر دیا ہے، جو پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنا رہے تھے ان کے اپنے ساتھی ہی ان کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سید معشوق شاہ ہمیشہ جی ڈی اے کی طرف سے انتخابات میں پی ایس 28 پر الیکشن لڑتے تھے۔