اغوا برائے تاوان میں ملوث دو سابق اہلکار گرفتار

Jan 17, 2024 | 15:54:PM
کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث کاؤنٹر ٹیرررازم کے برطرف دو سابقہ اہلکاروں کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے گرفتار کرلیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث کاؤنٹر ٹیرررازم کے برطرف دو سابقہ اہلکاروں کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے گرفتار کرلیا۔ 

حکام کے مطابق ملزمان نے سادہ لباس میں سی ٹی ڈی کی موبائل کے ہمراہ سوفٹ ویئر ہاؤس پر غیر قانونی چھاپہ مارا۔ محمودآباد سے شہری کو اغوا کیا اور دو لاکھ بیس ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکالے۔

ملزمان اہلکاروں نے متاثرہ شہری سے مزید دس لاکھ روپے وصول کیےتھے۔

ملزمان کے خلاف یاسر جاوید نامی شہری نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان کے ساتھ مزید چھ افراد اور بھی واردات میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  لاہور کو ایک اور پراجیکٹ کا تحفہ ،محسن نقوی جلد افتتاح کریں گے

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

احمد نواز چیمہ ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ اہلکاروں فہیم اور محمد احمد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔