لاہور: نوجوان کی خودکشی کی کوشش، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

Jan 17, 2023 | 11:58:AM
لاہور: نوجوان کی خودکشی کی کوشش، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں 28 سالہ محمد رمضان نے خودکشی کی کوشش کی جسے ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے رہائشی 28 سالہ محمد رمضان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس پر ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر کارروائی کی اور آگ پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق نوجوان کو شدید زخمی حالت میں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔