شدید دھند کے حدنگاہ انتہائی کم، موٹروے بند کردی گئی

Jan 17, 2021 | 23:28:PM
شدید دھند کے حدنگاہ انتہائی کم، موٹروے بند کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی،دوسری جانب لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی،ترجمان موٹروے کاکہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم ہے، موٹروے مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی گئی ہے۔
سید عمران احمد کاکہنا ہے کہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،ترجمان کامزید کہناہے کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔