مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی شیریں ارشد کا کورونا سے انتقال

Jan 17, 2021 | 22:19:PM
مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی شیریں ارشد کا کورونا سے انتقال

(24نیوز)کورونا کے وار جاری ، مسلم لیگ ن کی سابق خاتون رکن اسمبلی شیریں ارشد کورونا کے باعث انتقال کرگئیں ۔

تفصیلات کے مطا بق   شیریں ارشد2008میں مخصو ص نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔یا د رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ گئی، مزید 43 افراد وائرس کا شکار ہو کر جانیں گنوا بیٹھے، 2 ہزار 521 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد دس ہزار951 تک پہنچ گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 191 کوروناٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید دو ہزار پانچ سو اکیس افراد کا مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ انیس ہزار 291 ہو گئی، ایکٹوکیسز کی تعداد چونتیس ہزار سات سو ایک تک پہنچ گئی ہے۔