شادی پر ہوائی فائرنگ ، گلی میں کھیلتی بچی جاں بحق

Jan 17, 2021 | 10:06:AM
شادی پر ہوائی فائرنگ ، گلی میں کھیلتی بچی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے فیروز والا میں شادی کی ایک تقریب میں کی جانیوالی  ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک معصوم  بچی کی جان چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں شادی کی ایک تقریب جاری تھی کہ اس دوران بارات میں شامل افراد کی ہوائی فائرنگ سے  گلی میں کھیلتی 10 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دولہا سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔