لاہور؛ تیسری منزل سے کودنے والی میڈیکل کی طالبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی

Feb 17, 2026 | 21:09:PM
لاہور؛ تیسری منزل سے کودنے والی میڈیکل کی طالبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان)لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی تیسری منزل سے کودنے والی طالبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی تیسری منزل سے  طالبہ نے چھلانگ لگا دی تھی۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی، 22 سالہ فریحہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں اس کی  حالت تشویشناک بتائی جاتی تھی ۔پولیس کاکہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ایم ایس گنگا رام ہسپتال نے طالبہ کے علاج کیلئے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔پانچ رکنی میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا تھا۔میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر بلقیس شبیر ، پروفیسر ڈاکٹر عمران اسلم ، پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر افضل شامل تھے ۔

طالبہ کے اقدام خودکشی پر  رجسٹرار فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ابتدائی رپورٹ جاری کی تھی۔یونیورسٹی حکام کے مطابق واقعہ 17 فروری کو شام تقریباً 7:15 بجے پیش آیا، رپورٹ کے مطابق طالبہ کو فوری طور پر سر گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے اطلاع ملتے ہی فوری رسپانس دیا اور ایمرجنسی میڈیکل ٹریٹمنٹ شروع کرائی، طالبہ کی حالت پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کالج اور یونیورسٹی سربراہان خود صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے، واقعہ سے متعلقہ حقائق جاننے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی تھی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات اور حالات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، واقعہ بارے متعلقہ اداروں کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی کے مطابق 22 سالہ فریحہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی، متوفیہ کی میت مردہ خانے منتقل کردی گئی، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا روزہ 18فروری یا 19 کو؟ سعودی عرب سے بڑی خبر آگئی