سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی 

Feb 17, 2025 | 10:09:AM
 سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24  نیوز)پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 485 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:سٹاک ایکسچینج نے ریکارڈ توڑ دیئے، 1لاکھ 14ہزار کی بلند ترین سطح عبور،ڈالر بھی سستا

واضح رہے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، انڈیکس میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، 11 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 10 پیسے ہو گئی۔