تھکاوٹ، سر درد، گلے میں خراش ، کورونا کی نئی علامات کا انکشاف

Feb 17, 2021 | 22:53:PM
 تھکاوٹ، سر درد، گلے میں خراش ، کورونا کی نئی علامات کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ما ہرین نے کورونا وائرس کی وبا کے لاحق ہونے کے حوالے سے سامنے آنیوالی علامات میں توسیع کی سفارش کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق لنکس کالج لندن اور زو سمٹم اسٹڈی ایپ کی مشترکہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ فی الحال کھانسی، بخار اور خوشبو و ذائقہ محسوس نہ ہونا کورونا کی واضح علامات ہیں۔ تھکاوٹ، سر درد، گلے میں خراش، اسہال اور پٹھوں میں درد کو بھی کورونا وائرس کی علامات تصور کیا جائے۔
 تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی علامات شامل کرنے سے 40 فیصد مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں۔محکمہ صحت کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ماہر سائنسدانوں کا گروپ کورونا کی علامات کا مسلسل جائزہ لیتا رہتا ہے۔