سندھ میں اہم شاہراہوں پراحتجاج پرپابندی،نوٹیفکیشن جاری

Feb 17, 2021 | 20:51:PM
سندھ میں اہم شاہراہوں پراحتجاج پرپابندی،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ میں اہم شاہراہوں پر احتجاج پر پابندی لگا دی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کہاکہ صوبے میں 19 مختلف مقامات پراحتجاج پرپابندی کافیصلہ کیا گیا،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے سٹیشنز ، ریلوے لائنز پر احتجاج پر60روز کیلئے پابندی عائد کی گئی ،ماڑی پورروڈ،کورنگی انڈسٹریل روڈ،پی اے ایف روڈپربھی احتجاج پرپابندی ہو گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کہاکہ کراچی میں شاہراہ پاکستان پر بھی احتجاج ممنوع قراردیاگیاہے،لیاری ایکسپریس وے،سپرہائی وے کراچی اور حیدر آباد پر بھی احتجاج پرپابندی ہو گی، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں تمام داخلی شاہراہوں پربھی احتجاج ممنوع ہوگا۔