گلوکار علی ظفر نے کوہ پیما علی سدپارہ کیلئے گانا ریلیز کردیا

Feb 17, 2021 | 19:35:PM
گلوکار علی ظفر نے کوہ پیما علی سدپارہ کیلئے گانا ریلیز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف گلوکار علی ظفر نے کوہ پیماہ علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گانا ریلیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہ پیماہ علی سدپارہ کیلئے بنائے گئے گانے کی شاعری اور کمپوزیشن بھی علی ظفر نے خود ہی لکھی اور ترتیب دی ہے۔ ویڈیو برف پوش پہاڑوں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
تیرے آنے کی خبر نہ آسکی،یاد تیری دل سے بھی نہ جا سکی، ہوگئے پاگل تیری یادوں میں ہم۔ تم چلے آئو پہاڑوں کی قسم، گلوکار علی ظفر کا کوہ پیما علی سد پارہ کی بہادری کی یاد میں گانا ریلیز۔
 گلوکار نے کہا کہ کوئی بھی قوم اپنے ہیروز کو عزت دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، سد پارہ ایک غیر معمولی ہیرو تھے۔ علی سد پارہ نے اپنی زندگی کا خطرہ مول لے کر پاکستان کےلئے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ میں کم سے کم اس ہیرو کے لئے ایک گانا گا سکتا تھا،تاکہ جب تک موسیقی رہے علی سد پارہ ہماری یادوں سے جڑے رہیں۔