دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان شامل

Dec 17, 2025 | 09:33:AM
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )غیر ملکی جریدے  بلومبرگ نے ’ورلڈز رچسٹ فیملیز 2025‘ کے عنوان سے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی۔

 فہرست کے مطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور اب ان خاندانوں کی مجموعی دولت اب 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں عرب دنیا کے 3 بااثر اور دولت مند خاندانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا ال نہیان خاندان، سعودی عرب کا آل سعود خاندان اور قطر کا آل ثانی خاندان شامل ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ابوظبی کے حکمران آل نہیان خاندان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ 335.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو  کون کنٹرول کر رہا ہے؟بڑے دعوے نے ہلچل مچا دی

سعودی عرب کے شاہی  آل سعود خاندان کو اس فہرست میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

اسی طرح قطر پر حکمرانی کرنے والا آل ثانی خاندان بلومبرگ کی 2025 کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی مجموعی دولت کا اندازہ 199.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

فہرست میں معروف ریٹیل اسٹور چین والمارٹ کے مالک امریکا کے والٹن خاندان کو دنیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے اور ان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔