ناسا کاخلاءسے لاہور اور دلی کا تصویر ی جا ئزہ سو شل میڈیا پر وا ئرل

Dec 17, 2020 | 19:07:PM
ناسا کاخلاءسے لاہور اور دلی کا تصویر ی جا ئزہ سو شل میڈیا پر وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ناسا نے خلا سے لی گئی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں کوہ ہمالیہ، لاہور اور دہلی نظر آرہے ہیں۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی تصاویر ناسا نے انسٹا گرام پر جاری کیں جس میں برف سے ڈھکی ہمالیہ کی ہیبت ناک چوٹیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by NASA (@nasa)

تفصیلات کے مطا بق اس تصویر میں کوہ ہمالیہ کی دائیں جانب لاہور اور بھارتی شہر دلی کی روشنیاں بھی واضح ہیں۔یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کے ایک رکن نے کھینچی ہے۔ناسا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ جنوب میں دائیں ہاتھ پر شمالی بھارت اور پاکستان کا زرخیز علاقہ واقع ہے جبکہ شمال میں یا تصویر کے بائیں جانب تبت کا سطح مرتفع کا خشک علاقہ ہے جسے دنیا کی چھت بھی کہا جاتا ہے۔سورج کی تابکار شعائوں سے مدھم نارنجی دکھائی دینے والے فضائی ذرات کے نیچے نئی دہلی اور لاہور کی چمک دار روشنیاں واضح نظر آرہی ہیں۔ناسا کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا، لائکس اور تبصروں کے ڈھیر لگ گئے۔ لوگ تعجب کا اظہار کررہے ہیں کہ فضا میں اس قدر بلندی سے کیا واقعی یہ شہر نظرآسکتے ہیں؟