سوات ؛سکول پرنسپل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں بچالیں
کیپشن: سیلاب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوات میں سیلاب سے سرکاری سکول کی عمارت بھی متاثر ہوئی تاہم پرنسپل نے حاضر دماغی نے سینکڑوں بچوں کی جانیں بچالیں۔
سیلابی ریلا آیا تو سکول کے پرنسپل نے حاضر دماغی سے کام لے کر سکول میں موجود 936 بچوں کو فوری طورپر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
خیال رہےکہ پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ2 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 49 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلے میں 2 سکولوں کی عمارتیں بھی بہہ گئیں جبکہ 13 دیگرعمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور دیکھتے ہی رہ گئے، فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی