اے این ایف کی کارروائی،کروڑوں  کی ممنوعہ ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

Aug 17, 2025 | 10:45:AM
اے این ایف کی کارروائی،کروڑوں  کی ممنوعہ ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی۔

خفیہ اطلاع پر کراچی سے ٹیما گھانا جانے والے کنٹینر کو روکا گیا تو تلاشی کے دوران کنٹینر سے 72 لاکھ ٹراماڈول گولیاں برآمد ہوئیں، گولیوں کو گارمنٹس کی آڑ میں چھپایا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں میں دہشتگردوں کا تھانے پر بڑا حملہ ناکام، حملہ آور گرفتار  

اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ مال کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 30 کروڑ سے زائد ہے۔ بک کرانے والے کا پتہ لطیف کلاتھ مارکیٹ کھارادر کا ہے۔