عالمی برادری میرے والدکی جان بچائے:حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے بھارت کی غیر قانونی حراست میں موجود اپنے والدیاسین ملک کی جان بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو کشمیر کاز کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں کچھ دنوں میں سزائے موت دینے جا رہی ہے۔
رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مداخلت کر کے میرے والد کی جان بچائیں۔
یہ بھی پڑھیں:راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، سپیل ویزپھر کھول دیئے گئے
واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک 34 سال پرانے جعلی کیس میں پہلے ہی بھارت میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں،انہیںبھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور ان پر دوران قید کئی بار تشدد بھی کیا گیا جس سے ان کی طبیعت خراب ہو ئی اور بھارتی حکام کو انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔