مداحوں نے حرا مانی کو شرمندہ کردیا

Aug 17, 2022 | 14:09:PM
میوزک کانسرٹ, حرا مانی ,سوشل میڈیا ,جا تجھے معاف کیا,24نیوز
کیپشن: حرا مانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )میوزک کانسرٹ میں اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ان کے کہنے کے باوجود شرکا نے ان کا ساتھ نہ دیا ۔

سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ایک کانسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ’جا تجھے معاف کیا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم حرا نے پرفارمنس سے قبل خواہش کی کہ شرکا بھی ان کے ساتھ گانا گائیں۔حرا نے  مائیک کئی بار شرکا کی جانب گھمایا لیکن شرکا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔


ہال میں چھائی خاموشی پر حرا نے کہا کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے باوجود شرکا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

View this post on Instagram

A post shared by Anokhay (@anokhay.official)

حرا مانی نے گانے پر شرکا کا رد عمل سامنے نہ آنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر کانسرٹ کے شرکا نے بھرپور رد عمل دیا۔حراکی وائرل ویڈیو پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور صارفین انہیں گلوکاری کو چھوڑ کر اداکاری تک محدود رہنے کے مشورے دے رہے ہیں۔