وزیراعظم شہباز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہبا زشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان،ا میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آلثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں، ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے، ملاقاتوں میں عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دریں اثنا ترکیہ کے شہر انطالیہ میں امریکی صدر کے مشیر مسعد بولوس نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔
ملاقات کے دوران لبنان میں سیزفائر کے کامیاب معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، ملاقات میں خطے کی صورتحال، اسلام آباد مذاکرات اور پاکستان کی امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر زور دیا,مسعد بولوس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کو نیک خواہشات پہنچائیں.
امریکی مشیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا, دونوں رہنماؤں کے درمیان انسداد دہشت گردی، اقتصادی ترقی اور عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا