ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اوردکانداروں کاگٹھ جوڑ،ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اوردکانداروں کے گٹھ جوڑ کے باعث ایل پی جی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔
لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن لاہور بھر میں ایل پی جی 470سے 480روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس بھی ایل پی جی مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔
دکانداروں کاکہناہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں گیس کی مہنگی فروخت کی ذمہ دار ہیں،ہم 15 سے 20روپے کے مارجن پر گیس فروخت کر رہے ہیں ،ہمیں گیس 450روپے فی کلو میں مہیا کی جاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی،الرٹ جاری
دوسری طرف شہریوں کاکہناہے کہ ایل پی جی مافیا بہت طاقتورہے اس کو نکیل ڈالی جائے۔