وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Apr 17, 2026 | 09:03:AM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار پر پاکستان کی تاریخ ساز کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی برادر ملک پاکستان کی ثالثی میں قائم ہوئی، ایران پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ہمیشہ یاد رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کتنے دن کافیول باقی رہ گیا؟پریشان کن خبرآگئی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے، مشرق وسطی تنازعہ کے دیرپا حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی جا رہی ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ڈائیلاگ ہی میں تنازعات کا حل ہے۔