پوپ لیو کو یورپ میں خطاب کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے پوپ لیو کی حمایت کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دی ہے۔
یہ حمایت انہوں نے صدر ٹرمپ کی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ بنانے کا الزام عائد کرنے کی تنقید کے بعد کی۔
انہوں نے کہا کہ پوپ نہ صرف پوری دنیا میں اخلاقی جرأت اور وضاحت کی علامت ہیں جہاں اس طرح کے کمپاس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ایرانی صدر سےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
یورپین پارلیمنٹ کی صدرکا کہنا تھا کہ ان کی آواز ایک ایسی آواز ہے جسے تمام مذاہب کے یورپی اور غیر یورپی سبھی سنتے ہیں، تعریف کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔
رابرٹا میٹسولا نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے، میں نے ہولی سی کے پاس پہنچ کر ہولی فادر کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں پوپ اس کا خیرمقدم کریں گے اور ہم یورپ کے لیے ان کا پیغام سنیں گے۔