سرگودھا: قبروں سے مردے بھی چوری ہونے لگے

Apr 17, 2024 | 23:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زوار کاظمی) سرگودھا کے نواحی علاقے موضع سیوڑ میں قبروں سے مردے غائب ہونے لگے۔

سرگودھا میں تھانہ لکسیاں کے علاقہ موضع سیوڑ میں قبروں کی بے حرمتی ہونے لگی، علاقے میں مردہ چور گروہ سر گرم ہو گیا، موضع سیوڑ میں ایک درجن سے زائد قبروں کی بے حرمتی ہوئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گروہ نے کمسن بچوں سمیت بڑوں کی قبریں کھودیں، گروہ کمسن بچوں کی ہڈیاں نکال کر لے گئے جبکہ بڑوں کی قبروں کھودی گئیں، اس واقعہ سے علاقہ بھر میں خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

دوسری جانب تھانہ لکسیاں پولیس گروہ پکڑنے میں مکمل نا کام ہے، اے ایس پی کوٹ مومن اختر نواز اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ہمراہ  موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوع کا جائزہ لیا، تمام تر تفصیلات درج کیں۔

یاد رہے تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں ایک ہفتہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے، اسی ہفتہ تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں قبروں سے مردے چرانے کا یہ دوسرا واقع ہے، 7 دن قبل بھی تھانہ لکسیاں کے علاقہ احمد والا میں قبروں کی بے حرمتی کی گئی جسکی ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج کروائی گئی۔