جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم

Apr 17, 2024 | 22:57:PM
جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلئے میجر جنرل عہدے کے افسر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی، ٹاپ سٹی انکوائری کمیٹی اعلٰی عدلیہ اور وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بارے معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ٹاپ سٹی سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قانون کے رکھوالے قانون کی پکڑ میں آ گئے، وجہ بھی سامنے آ گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اعلی سطح کمیٹی الزامات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گی، الزامات ثابت ہونے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف اپنی سفارشات پیش کرے گی، انکوائری کمیٹی میجر جنرل عہدے کے افسر کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔