گھوٹکی: آرگنائزڈ جرائم میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار

Apr 17, 2024 | 22:09:PM
گھوٹکی: آرگنائزڈ جرائم میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفراللہ بھٹو) قانون کے رکھوالے قانون کی پکڑ میں آ گئے، گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں  آرگنائزڈ جرائم میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور کے مطابق  گھوٹکی کے نواحی علاقے ڈہرکی میں  آرگنائزڈ جرائم میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، چاروں اہلکار سماجی برائیوں کی سرپرستی اور شہریوں کوُحراساں کرکے بھتہ وصول کرتے تھے، چاروں پولیس اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس ایس پی سمیر نورکا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایت پر تحقیقات کے بعد کاروائی کی گئی ہے، چاروں پولیس اہلکاروں کا سی آئی اے سے تعلق ہے، اہلکاروں  میں ہیڈ کانسٹیبل علی اکبر بھٹو،کانسٹیبل ربڈنو مھر، کانسٹیبل محمد ابراہیم مھر اور کانسٹیبل اخلاق احمد پتافی شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان شہری کو بلیک میل کرکے رقم بٹور رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :  باجوڑ: ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اخون زادہ چٹھان کی گاڑی کے قریب دھماکاچ