ایران کی سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تہران کے دورے کی دعوت

Apr 17, 2023 | 19:55:PM
ایران کی سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تہران کے دورے کی دعوت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تہران کے دورے کی دعوت دیدی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی صدر نے سعودی بادشاہ کو دعوت نامہ بھیجا ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب میں 9 مئی تک سفارتی سرگرمیاں شروع کر دے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا، سفارتخانے کا مرکزی گیٹ کھول کر ایک ٹیم نے اس کا معائنہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کی تیکنیکی معائنہ ٹیم نے بند سفارتخانہ کا مرکزی گیٹ کھولا اور عمارت کا جائزہ لیا۔

 واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں ایک تکنیکی وفد بھیجا جائے گا، اس وقت تیکنیکی وفد ریاض میں موجود ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اسی حوالے سے کہا تھا کہ ایرانی وفد ریاض اور جدہ میں سفارتخانہ اور قونصل خانہ کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

سفارتی مشن 2016 میں اس وقت سے بند ہوا تھا جب سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔