کچے میں آپریشن کا نواں روز، کوکانی اور لٹھانی گینگ کے 8 کارندے گرفتار

Apr 17, 2023 | 13:01:PM
کچے میں آپریشن کا نواں روز، کوکانی اور لٹھانی گینگ کے 8 کارندے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاصم صدیق) پولیس نے رحیم یار خان کے کچے میں خطرناک گینگ کے 8 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

کچے میں پولیس کا  ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن نویں روز بھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خطر ناک گینگ کے سرغنہ قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کا محاصرہ جاری ہے، اس دوران پولیس اور گینگ کے کارندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن میں ایس ایچ او کوٹ سبزل کی بکتر بند گاڑی کو راکٹ لگا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: کندھ کوٹ، ٹک ٹاک کے بہانے اغواء کیے نوجوان کچے کے علاقے سے بازیاب

گزشتہ روز ترجمان پنجاب پولیس نے کہا تھا کہ پولیس اور عسکریت پسند گروہوں کے درمیان کچہ کراچی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ میں متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہو چکے، کریمنلز کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں سمگل شدہ بھاری جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل قابل سکھانی نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پولیس پارٹی کیخلاف دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، پولیس اور قابل سکھانی گینگ کے درمیان دوطرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کا کہنا تھا کہ پولیس کے دستوں کی کچہ آپریشن میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے مزید پیش قدمی جاری ہے اور جلد ہی اس علاقے کو کریمینلز سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔