معاون خصوصی وزیر اعظم ہارون اختر کی ازبک وزیر اعظم سے ملاقات، بینکنگ اورتجارت پرگفتگو

Sep 16, 2025 | 22:42:PM
معاون خصوصی وزیر اعظم ہارون اختر کی ازبک وزیر اعظم سے ملاقات، بینکنگ اورتجارت پرگفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی قیادت میں پاکستانی وفد کا ازبکستان کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ازبک وزیر اعظم عبداللہ اریپوف سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کنیکٹیویٹی، بینکنگ اور تجارت پر بات چیت ہوئی۔

معاون خصوصی ہارون اختر خان کی قیادت میں سٹیٹ بینک، نیشنل بینک، ایس آئی ایف سی اور وزارت صنعت کے نمائندے بھی دورہ میں شریک  تھے،  ہارون اختر خان نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کے بروقت آغاز کے لیے پرعزم ہیں،ازبکستان میں نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچ کھولنے کی تجویز پیش کی۔  

اس دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ میں توسیع پر غورکیاگیا،پاکستانی سرمایہ کاری کے مواقع خصوصاً فارماسیوٹیکل سیکٹر میں زیر بحث رہی ،ازبک وزیراعظم نے پاکستانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہارون اختر خان  نے کہا کہ پاکستان۔ازبکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، اعلیٰ سطحی روابط جاری رکھنے پر دونوں ممالک نےعزمکا اظہار کیا۔

 ہارون اختر خان  نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دیا جائیگا،پاکستان اور ازبکستان مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے ،دوطرفہ تعاون سے خطے میں معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ روس سے تیل لینا بند کرے، چین سے معاہدہ طے،جلد ٹک ٹاک خریدار کے نام کا اعلان کرینگے،ڈونلڈ ٹرمپ