32 سالہ خاتون ٹیچر کے طالبعلم سے جنسی تعلقات، اعتراف جرم

Sep 16, 2025 | 14:28:PM
32 سالہ خاتون ٹیچر کے طالبعلم سے جنسی تعلقات، اعتراف جرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے ایک ہائی سکول میں بچوں کی صحت کیلئے کام کرنے والی خاتون ٹیچر کم عمر طالب علم سے جنسی تعلق میں ملوث نکلی، جسے جلد سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ 

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے ایک سکول میں بچوں کی صحت پر کام کرنے والی خاتون ٹیچر 32 سالہ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے ایک 17 سالہ طالب علم کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلقات رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس عمل پر خاتون ٹیچر کو ریاستی عدالت سے 5 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

 پراسیکیوشن کے مطابق اورٹیگا نے عدالت میں تسلیم کیا کہ اس نے نابالغ طالب علم کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلق اور نازیبا گفتگو کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورٹیگا نے طالب علم پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس تعلق کے بارے میں کسی کو نہ بتائے، اسے 21 مئی کو گرفتار کیا گیا اور نابالغ کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلق، اور فحش عمل کے ارادے سے ملاقات کا اہتمام کرنے، متاثرہ طالب علم کو زبان بند رکھنے پر مجبور کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ:دکان سے چوری کے الزام میں 2 بھارتی طالبات گرفتار،ویڈیو وائرل

 رپورٹ کے مطابق ملزمہ ٹیچر  اورٹیگا بطور کنٹریکٹ ورکر اسکول میں تعینات تھیں، جو مختلف اداروں کو ہیلتھ پروفیشنلز فراہم کرتی ہے۔ 

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اورٹیگا کو 29 اکتوبر کو چولا وسٹا کی عدالت میں سزا سنائی جائے گی۔