پنجاب میں ترقی کا سفر اب نہیں رکے گا: مریم نواز

Sep 16, 2025 | 10:39:AM
پنجاب میں ترقی کا سفر اب نہیں رکے گا: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اور اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے۔

 ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔

 فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔