حسن زاہد سے صلح کیلئے کتنی رقم لی؟ سامعہ حجاب کے جواب نے صحافی کو لاجواب کردیا

Sep 16, 2025 | 00:03:AM
حسن زاہد سے صلح کیلئے کتنی رقم لی؟ سامعہ حجاب کے جواب نے صحافی کو لاجواب کردیا
کیپشن: سامعہ حجاب 24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سوشل میڈیا سٹار سامعہ حجاب نے حسن ذاہد سے صلح کے بعد 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کی ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ حسن زاہد سے صلح کیلئے کوئی پیسے نہیں لئے ، میں نے اسے فی سبیل اللہ معاف کیا۔ 

سامعہ حجاب نے 24نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  بتایاکہ میرے پاس میسجز موجود ہے، میں نے پیسے لئے ہوتے تو میں اس وقت بہت خوش ہوتی ،میں نے حسن کو فی سبیل اللہ معاف کیا ہے۔ 

سامعہ نے 24نیوز کو بتایا کہ حسن ذاہد کے والد گھر معافی مانگنے آئے تھے،حسن کے گھر والوں نے معاف مانگ لی مجھے نہیں لگتا اب اس کے سارے گھر والوں کو اس کی غلطی کی سزا ملے۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ اس واقع سے میری سوشل میڈیا پر فین فولونگ کم ہوئی ہے،اس صلح کو میں اپنی نہیں ہر لڑکی کی فتح سمجھتی ہوں ، آئندہ تین چار سالوں تک میں کسی پر بھی یقین نہیں کرسکوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری