ملک میں‌ ریکارڈ توڑ ’’کڑاکے دار سردی‘‘ محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کردیا

Oct 16, 2025 | 20:34:PM
ملک میں‌ ریکارڈ توڑ ’’کڑاکے دار سردی‘‘ محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نایاب موسمیاتی تغیر (لانینا) کے باعث پاکستان میں رواں برس کئی دہائیوں بعد شدید سردی کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی نے انسانی زندگی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ10 سر فہرست ممالک میں شامل ہیں اور حالیہ چند سالوں میں طوفانی بارشوں،کلاؤڈ برسٹ اور تباہ کن سیلاب سے ملکی معیشت تباہ اور عوام کی غربت میں اضافہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دن قبل ایک خبر آئی تھی جس میں عالمی موسمیاتی ماہرین نے پاکستان میں رواں برس کئی دہائیوں بعد کڑاکے دار شدید سردی پڑنے کی پیشگوئی کی تھی اور کہا تھا کہ غیر معمولی سردی نایاب موسمیاتی رجحان "لا نینا” (La Nina) کے باعث ہوگی۔

اب اس حوالے سے محکمہ موسمیات پاکستان کا بھی اہم بیان سامنے آ گیا ہے جس میں رواں برس ’’انتہائی سرد موسم سرما‘‘ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ سرد موسم سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال موسم سرما میں غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سانسنی بنیاد نہیں ہے بلکہ دسمبر سے فروری تک درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

پیشگوئی میں پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے اور زیادہ تر علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارش اور معتدل سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں برف باری معمول سے کم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسٹمز افسران اور ملازمین کیلئےاچھی خبر ،تنخواہ کا50 فیصد تک انعام ملے گا