کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے کی ہرگز اجازت نہیں،ڈاکٹر عثمان انور

Oct 16, 2025 | 19:01:PM
 کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے کی ہرگز اجازت نہیں،ڈاکٹر عثمان انور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے اور  قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں،شرپسندوں، بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی صورت میں سخت ایکشن لیں گے۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری بہرصورت یقینی بنائیں گے، شرپسندوں، بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی صورت میں سخت ایکشن لیں گے،شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج، 10 سے 14 سال سزا ہو گی،زندگی کا پہیہ چلتا رہے گا، مارکیٹیں، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ، شاہراہیں کھلی رہے گی،7 اے ٹی اے کے تحت پنجاب پولیس کو مطلوب درجنوں شرپسندوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا، تمام شرپسندوں کا ڈیٹا سیف سٹی، پٹرولنگ وہیکلز میں نصب کیمروں میں فیڈ کیا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ مطلوب افراد کو فیس ٹریس ایپ،  گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی نمبر پلیٹوں اے آئی مخصوص فیچرز سے شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے گا، سپیشل برانچ کے خصوصی آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجنز  سے بھی شرپسندوں کو پکڑا جائے گا،پنجاب پولیس کے 27 ہزار افسران و اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی کریں گے، سپیشل برانچ کے 12 ہزار اہلکار شرپسندوں کو پکڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور ماڈل رومیسہ سعید ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےانتقال کر گئی


**