بھارتی اداکاروں کی کرتار پور آمد

Oct 16, 2023 | 19:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی حسینی )بھارتی فلم موجاں ای موجاں کی کاسٹ کی کرتار پور آمد،فلم ڈائریکٹر سید نور ، افتخار ٹھاکر،ناصر چنیوٹی اور شیخ عابد رشید نے بھارتی فنکاروں کا استقبال کیا۔
 اداکار گپی گریوال ، بنوں ڈھلوں ،جمی شرما اور تنوں گریوال کو سید نور ،افتخار ٹھاکر اور ناصر چنیوٹی نے پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے، پاکستانی فنکاروں کے پرستاروں اور یاتریوں نے بھی پرتپاک استقبال کیا۔
بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتاپورمیں ماتھا ٹیکا اور لنگر بھی کھایا،کرتار پور دورے کے دوران پاکستانی اور بھارتی فنکار بہت خوش دکھائی دئیے۔اس موقع پر فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دونوں طرف کی پنجابی انڈسٹری کیلئے مشترکہ فلمسازی کرنی ہوگی، یہ وقت کی ضرورت ہے۔
 اداکار گپی گریوال نے کہا پاکستانیوں سے ملکر بہت اچھا لگتا ہے، بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملوں گا،آئی ایم جی سی کے روح رواں شیخ عابد رشید اور تیمور مرزا نے بھی اس دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں بدھ کو چھٹی؟وزیر تعلیم نے اعلان کردیا