سموگ میں کمی کے بعد سکولوں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں، وزیر تعلیم پنجاب

Oct 16, 2023 | 18:23:PM
 سموگ میں کمی کے بعد سکولوں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں، وزیر تعلیم پنجاب
کیپشن: سکول طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)وزیر تعلیم پنجاب نے کہاہے کہ سموگ میں کمی کے بعد سکولوں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کادیگر وزرا کے ہمراہ کہناتھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کرنا ہے،سموگ کا مسئلہ ہر سال پیدا ہوتا ہے،کابینہ اجلاس میں سموگ سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔عامر میرنے کہاکہ تمام سرکاری ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ سموگ میں کمی لائی جا سکے،گذشتہ سال کی نسبت اس سال سموگ کی صورتحال بہتر ہے،تمام ادارے سنجیدہ بنیادی پر سموگ کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فصلوں کو آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے،دھواں چھوڑنے والی دو ہزار 54 گاڑیوں کے چلان کئے گئے، نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کئے گئے ہیں،نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ضلعی انتظامیہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر تعلیم منصور قادرنے کہاکہ سکول بند کرنا حکومت کا آخری آپشن ہوگا، بدھ کو سکول بند نہیں کئے جائیں گے، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سموگ کے حوالے سے کئے گئے حکومتی اقدامات پر تنقید کی جا رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ بارش کے باعث سموگ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،سموگ کی موجودہ صورتحال میں سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے، سکولوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ حکومت شاید سکولوں کو بند کروانا چاہتی ہے، منصور قادر نے کہاکہ آنے والے بدھ کو سکول بند کرنے ہے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،ہم بچوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
نگراں صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل نے کہا کہ بدھ والے دن چھٹی کا فیصلہ ماحولیاتی آلودگی میں بہتری کیلئے کیا گیاتھا۔
 نگراں صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے،تمام ڈی سی اوز کو ہدایات دی گئیں کہ فی الفور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ہونی چاہیے،لاہور سے فیصل آباد کا نان اے سی کرایہ 550 ہے کل تک یہ 450 تک آ جائے گا،راولپنڈی کا نان اے سی کرایہ 950 ہے کوشش ہے کہ کل یہ کرایہ 850 تک آجائے۔
ابراہیم حسن مراد نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے،آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 80 لاکھ کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہر پیر سموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا،آٹا،چینی دالوں سمیت دیگر اشیاخوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کاعمران خان کو بڑا سرپرائز،فیصل آباد سے اہم وکٹ گرا دی