10 سالہ بچے سے کام کروانے والے ملزم کیخلاف  عدالت کا بڑا فیصلہ

Oct 16, 2021 | 11:59:AM
کم سن بچے سے کام کروانے والے ملزم کی ضمانت منسوخ
کیپشن: عدالت کم بچہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گاڑیوں کا آئل تبدیل کرنیوالی ورکشاپ پر 10 سالہ بچے سے کام کروانے والے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت، مسلسل غیر حاضری پر گرفتار  کرکے عدالت  میں پیش کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں گاڑیوں کا آئل تبدیل کرنی والی ورکشاپ پر کم سن بچے سے کام کروانے والے ملزم محمد نظیر کے مسلسل غیر حاضر ہونے پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

سینئرسول جج عامر نذیر اعوان نے ملزم کے خلاف کیس پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بولر محمد عامر دبئی روانہ