فاسٹ بولر محمد عامر دبئی پہنچ گئے

Oct 16, 2021 | 11:28:AM
فاسٹ بولر محمد عامر دبئی روانہ
کیپشن: محمد عامر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ محمد عامر بھی دبئی  پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے کرکٹ مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ عامر نے بیان دیا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوئی تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

محمد عامر کا کہنا تھا سابق کرکٹرز 2010 کی غلطی کو جواز بناکر پر مجھ پر تنقید کرتے تھے۔

 جون 2021 میں اپنی ایک پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا تھا کہ  محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں اور پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں۔

 اب محمد عامر نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وہ دبئی جارہے ہیں۔

فاسٹ بولر نے دبئی جانے کی وجہ اپنے ٹوئٹ میں واضح نہیں کی لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان۔۔درگاہوں کوکھول دیا گیا