ٹی20 ورلڈ کپ۔۔ پاکستانی ٹیم کی کِٹ منظر عا م پر آگئی

Oct 16, 2021 | 00:18:AM
قومی کر کٹ ٹیم،کٹ،رونمائی
کیپشن: قومی کر کٹ ٹیم کی کٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستانی کر کٹ  ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کر کٹ ٹیم  کی کٹ کو سبز ہلالی پرچم کا رنگ دیا گیا  جس پر  پاکستانی  نقشہ بھی ہے۔کٹ کی ایک جانب پاکستان کرکٹ کا ستارہ نمایاں ہے اور دوسری جانب ورلڈ کپ کا لوگو ہے جبکہ بازوؤں پر دونوں جانب سپانسرز کے لوگو موجود ہیں۔

یا د رہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم آج متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ۔ کپتان بابراعظم نے متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ شائقین کی سپورٹ ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے لہٰذا وہ ہمارا ساتھ دیں، ہمیں سپورٹ کریں اور ہمارے لیے دعائیں کریں۔پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کے آغاز سے قبل دو وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا