محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
کیپشن: محمد رضوان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک روزہ فارمیٹ میں سنگِ میل عبور کر لیا۔
راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ مقابلہ محمد رضوان کا 100 واں میچ ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل میدان میں محمد رضوان کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں ساتھی کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بیٹر کو یادگار موقع پر مبارک باد دی۔
تقریب سے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کی اور کہا کہ محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، ان میں پاکستان کے لیے کھیلنے کی چاہت ہے۔
اس موقع پر نسیم شاہ نے محمد رضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:تیسرا ون ڈے؛ سری لنکا نے پاکستان کو ہدف دیدیا