پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں اسمبلی میں اپنے لیڈرکی رہائی کے نعرے مارتے ہو شرم کرو،احسن اقبال

Nov 16, 2025 | 17:56:PM
پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں اسمبلی میں اپنے لیڈرکی رہائی کے نعرے مارتے ہو شرم کرو،احسن اقبال
کیپشن: احسن اقبال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہناتھا کہ میں پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں کہ اسمبلی کے اندر اس کی رہائی کے نعرے مارتے ہو شرم کرو،تم لوگوں کو تو قوم سے معافی مانگی چاہیے ،تمھارے لیڈر نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا ہے ،میرا حکومت سے مطالبہ ہوگا کہ قیدی نمبر 804 کا نمبر تبدیل کرکے قیدی نمبر 420 ہونا چاہئے ،کیونکہ اس نے پورے پاکستان کے ساتھ 420 کی ہے۔

نارووال  میں  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پنجاب ٹریکٹر سکیم تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی ہم نے ملک کو ترقی کی طرف ڈالا تو سازش کی گئی ،2018 میں ایک اناڑی کو مسلط کرکے ملک کو برباد کر دیا گیا ،4 سال وہ حکومت رہی وہ پاکستان کا سیاہ ترین دور ہے ،4 سالوں میں نوجوان کو صرف گالی گلوچ سیکھایا گیا ،میں نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ اگر اس شخص نے مجھ پر بہتان لگایا تو اللہ اس کو نیست نابوت کر دینا،وہ اڈیالہ جیل میں نشان عبرت بن کر بیٹھا ہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کاکہناتھا کہ وہ مجرم ہے ہمیں چور ڈاکو کہتا تھا پتہ چلا اس نے 190 ملین کا ڈاکا ڈالا ہے،ملک ریاض کو اس نے 60 ارب روپیہ دے دیا جس سے وہ پیسے لیکر سیاست کرتا تھا،آج اس کی سزا میں وہ جیل کے اندر پڑا ہے وہ مجرم ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی میں آج اس کے نعرے لگاتے ہیں  قیدی نمبر 804 ،وہ قیدی نمبر 804 نہیں قیدی نمبر 420 ہے اس نے ملک سے 420 کی ہے ،اس نے 24 کروڑ لوگوں سے 420 کی ہے دھوکہ دیا ہے ۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ لوگوں کو کہتا تھا چور ڈاکو ۔ خود سب سے بڑا ڈاکا ڈال کر گیا ہے ،ایسے مداری گر اپنے چہرے پر نقاب ڈال کر لوگوں کو چور ڈاکو کہتے ہیں ،دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں کہ کس طریقے سے ایٹمی طاقت کا وزیر اعظم ہے فیصلے کیسے کرتا تھا،اپنی بیوی ٹونے ٹوٹکے کے اوپر وہاں پر بکروں کی سریاں جلا کرتی تھیں وزیر اعظم ہاؤس کے اندر ،وہاں کالے جادو کا علم چلتا تھا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک اٹیمی طاقت کالے جادو سے چلتی ہے فالیں نکالنے سے ملک چلتے ہیں کیا ؟یہ وہ کارکردگی ہے جو اس ملک کے اندر کی گئی  ،جو لوگ کسی ایسے مداری گر کے پیچھے چلتے ہیں ان کو سوچنا چاہئے،جس بندے نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی وہی کہتا تھا کہ نیا پاکستان بناؤں گا ،آپ اگر اس کے دھوکے میں آ جائیں تو اپنے بارے میں سوچنا چاہیے ۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ میں پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں کہ اسمبلی کے اندر اس کی رہائی کے نعرے مارتے ہو شرم کرو،تم لوگوں کو تو قوم سے معافی مانگی چاہیے ،تمھارے لیڈر نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا ہے ،پاکستان کی سیاسی تاریخ کا  سب سے بڑا ڈاکو عمران خان نکلا ہے ،جس کے خلاف سزا ہو گئی 14 سال ،جیل میں جا کر اپنے لیڈر کا گریبان پکڑ کر اس سے سوال کرو کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہتے تھے تم خود ڈاکو نکلے ۔

ان کاکہناتھا کہ اسمبلی میں بے شرمی کے ساتھ قیدی 804 کے نعرے لگاتے ہو ،میرا حکومت سے مطالبہ ہوگا کہ قیدی نمبر 804 کا نمبر تبدیل کرکے قیدی نمبر 420 ہونا چاہئے ،کیونکہ اس نے پورے پاکستان کے ساتھ 420 کی ہے،میرا حکومت سے مطالبہ ہوگا کہ قیدی نمبر 804 کا نمبر تبدیل کرکے قیدی نمبر 420 ہونا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:نوکیا کے جدید 5 Gسمارٹ فون نےدھوم مچا دی ، قیمت صرف11999 روپے،لائنیں لگ گئیں