وزیر تعلیم پیپلز پارٹی میں شامل، مرکزی قیادت نے خوش آئند قرار دیدیا

Nov 16, 2025 | 08:13:AM
وزیر تعلیم پیپلز پارٹی میں شامل، مرکزی قیادت نے خوش آئند قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر واڑئچ)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی کابینہ کے وزیر تعلیم دیوان چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
فریال تالپور سے ملاقات  کے موقع پر دیوان علی چغتائی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں دیوان علی خان چغتائی کی باقاعدہ شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنما چوہدری ریاض، سردار ضیاء القمر اور سردار احمد صغیر بھی موجود تھے۔
دیوان علی خان چغتائی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تصویر بھی جاری کر دی گئی۔
آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور نے شمولیت پر دیوان چغتائی کا خیر مقدم کیا۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے نئی شمولیت کو پارٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔