شما گِل کا برطانیہ کی سڑکوں پر رقص ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

اداکارہ کے رقص نے طوفان برپا کردیا

Nov 16, 2023 | 17:16:PM
شما گِل کا برطانیہ کی سڑکوں پر رقص ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل کا برطانیہ کی سڑکوں پر رقص کرتے ویڈیو جاری کرنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بیرون ملک سیر و تفریح کرتی اور اپنے لمحات کو یادگار بناتی اداکارہ یشما گل اپنی ان گنت اور نت نئی تصاویر سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں،حال ہیں میں یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مخلتف ویڈیوز کی کلیکشن اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہیں  شوبز ستاروں جیسے عمار خان ، کومل میر اور دیگر کے ہمراہ سیرو تفریح کرتے اور دلفریب مقامات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

 ویڈیو میں جہاں اداکارہ یشما گل لذیز فاسٹ فوڈز انجوائے کرتی ،گیم کھیلتی اور اپنے قیمتی لمحات کو یاد گار بناتی نظر آرہی ہیں وہیں یشما کا اپنی گاڑی سے اتر کے بیچ سڑک پر رقص کرنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مغربی لباس پہنے یشماگل نے بھارتی گانے "تیرے واسطے" پر ایسا رقص کیا کہ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے طوفان برپا کردیا۔

ویڈیو منظر عام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے یشما گل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یشما کا ڈانس غیر متوقع تھا اور ان کا ماننا ہے کہ پاکستانی شوبز کے ستارے آہستہ آہستہ اپنا حسن اور شائستگی کھو رہے ہیں۔

صارفین نے  تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ دن بہ دن اپنی عزت اور شرافت کھو رہی ہیں۔

 ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھاکہ برطانیہ کی لڑکیاں بھی اس طرح کا لباس نہیں پہنتیں، پاکستانی اداکاراؤں کو فلسطین کے حالات کے بارے میں سوچنا چاہیے۔