حریم شاہ کو ’’بگ باس سیزن 17‘‘ کی پیشکش

Nov 16, 2023 | 09:00:AM
 متنازع پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے بگ باس سیزن 17 میں شرکت کرنے کا اہم مشورہ مانگ لیا۔    
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متنازع پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے بگ باس سیزن 17 میں شرکت کرنے کا اہم مشورہ مانگ لیا۔       

اب سے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حریم نے اپنی تصویر کیساتھ ایک پیغام شیئر کیا۔ جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ حریم شاہ ہلکے نیلے رنگ کا ڈریس پہنے کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔

مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے حریم نے کیپشن تحریر کیا کہ مجھے بگ باس سیزن 17 میں بلایا گیا ہے، جاؤں یا نہیں جاؤں۔اب ان کی رائے پر سوشل میڈیا صارفین کھل کر کمینٹ سیکشن میں انہیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مزید  پڑھیں: نانا پاٹیکر نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ ماردیا

جیساکہ ایک خاتون صارف کہتی ہیں کہ چلی جائیں آپ ویسے بھی اس سیزن میں کوئی واحیات انسان نہیں جبکہ مرہا آفریدی کہتی ہیں کہ جی بالکل جائیں آپ اور کبھی واپس مت آنا۔